بلوچستان میں ٹرین سروس ایک روز کی بندش کے بعد بحال ہوگئی۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس روانہ ہوگئی، پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی معمول کے مطابق کوئٹہ پہنچے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس ٹریک کی مرمت کے سلسلے میں ایک روز کیلئے معطل کی گئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی