بلوچستان میں رہائش پذیر 8 لاکھ افغان مہاجرین کو ان کے وطن افغانستان واپس بھیجا جا چکا ہے، 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی ہوئی ہے جبکہ تقریبا 23 ہزار کوئٹہ میں موجود ہیں۔یہ بات کمشنر کوئٹہ ذیشان لاشاری کی زیرصدارت اجلاس میں بتائی گئی جس میں افغان مہاجرین کی واپسی کے انتظامی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ذیشان لاشاری نے افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل کو موثر بنانے کیلئے اداروں کے درمیان رابطہ کاری مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں رہائش پذیر 8 لاکھ افغان مہاجرین کو ان کے وطن افغانستان واپس بھیجا جا چکا ہے جب کہ 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی ہوئی ہے۔تاہم اس وقت بھی کوئٹہ میں تقریبا 23 ہزار افغان مہاجرین موجود ہیں جن کی واپسی کے لیے متعلقہ ادارے کارروائیاں کر رہے ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ واپس جانے کے بعد دوبارہ پاکستان آنے والے افغان مہاجرین سے متعلق محکمہ داخلہ سے ہدایات لی جائیں گی۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ذیشان لاشاری نے افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل کو موثر بنانے کیلئے اداروں کے درمیان رابطہ کاری مزید بہتر بنانے اور افغان مہاجرین کے دوبارہ آمد کی صورت میں قانون اور حکومتی پالیسی کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی