i پاکستان

بلوچستان میں جو ہوا افسوس ناک ہے' کہ قوم کا اتحاد ہی بے امنی سے نکلنے کا راستہ ہے' طاہر اشرفیتازترین

July 10, 2026

چیئرمین علما کونسل حافظ طاہراشرفی نے کہا ہے کہ قوم کا اتحاد ہی بے امنی سے نکلنے کا راستہ ہے۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان نے تیسری عالمی جنگ کو رکوایا ہے، یہ اسرائیل کی چال تھی کہ مسلمانوں میں اختلاف پیدا کرے۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ عرب دنیا اور عالم اسلام سے اپیل ہے کہ آپس میں بیٹھ کر معاملات حل کریں۔چیئرمین علما کونسل کا کہنا تھا کہ محرم میں پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد ہوا، ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔تمام مکاتبِ فکر کے علما اور مشائخ نے اسلام کے نام پر بے گناہ لوگوں کے قتل کو خلافِ شریعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دینِ اسلام کسی بھی بے گناہ کے قتل کی کسی صورت اجازت نہیں دیتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی