i پاکستان

بلوچستان میں گندم کاشتکاروںکیلئے تھریشر فیول سبسڈی سکیم پرعملدرآمد کا باقاعدہ آغازتازترین

April 15, 2026

بلوچستان میں گندم کے کاشتکاروں کیلئے تھریشر فیول سبسڈی سکیم پرعملدرآمد کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ۔وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں 3102 کسانوں کے اکائو نٹس میں سبسڈی منتقل کردی گئی ہے آئندہ 2 سے 3 روز میں مزید 13128 کاشتکاروں کو ادائیگیاں کی جائیں گی، صوبے میں 85 ہزار سے زائد کسان رجسٹرڈ جبکہ 74 ہزار سے زائد کی تصدیق مکمل ہوچکی ہے۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ چھوٹے زمینداروں اور کسانوں کو ترجیحی بنیادوں پر مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے، فیول سبسڈی کے ذریعے تھریشر اخراجات میں کمی ہو گی جس سے کاشتکاروں پر اضافی مالی بوجھ کم ہوگا تاہم تمام اہل چھوٹے کاشتکاروں کو مرحلہ وار سبسڈی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان مشکل معاشی حالات میں کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے، زرعی پیداوار کے تحفظ کے لیے مثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی