i پاکستان

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں،15 دہشتگرد ہلاکتازترین

March 07, 2026

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف الگ الگ کارروائیوں میں 15 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف2 الگ الگ کارروائیوں میں 15 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے،خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پہلی کارروائی ضلع ہرنائی میں کی گئی،پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بنیاد پردوسری کارروائی ضلع بسیما میں کی گئی،سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا پتہ لگایا،دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں مختلف ہتھیار استعمال کئے گئے،جھڑپ میں بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد انجام کو پہنچے۔آئی ایس پی آرکاکہنا ہے کہ دونوں کارروائیوں میں دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔مارے گئے

دہشت گرد مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے،مزید دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقوں میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزکی عزم استحکام مہم کے تحت دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں،ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی حمایت یافتہ 15دہشتگردوں کوہلاک کرنے پرسیکیورٹی فورسزکوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاعزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسزدہشتگردی کیخلاف بڑی کامیابیاں حاصل کررہی ہیں۔ وزیراعظم نے کہادہشتگردی کی اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے،ہم ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی