i پاکستان

بلوچستان میں ایرانی پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے اضافہتازترین

May 15, 2026

بلوچستان کے ضلع گوادر میں ایران سے متصل سرحدی اور ساحلی علاقوں میں ایرانی پیٹرول کی قیمت میں 30 سے 40 روپے فی لٹر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران سے متصل جیونی کے علاقے میں واقع کنٹانی ہور کے علاقے سے سمندر کے راستے ایرانی تیل گوادر میں آتا ہے، پہلے گوادر میں ایرانی پیٹرول فی لیٹر 170 روپے سے 180 روپے میں فروخت ہو رہا تھا لیکن کنٹانی ہور کی بندش کی اطلاعات کے بعد فی لیٹر قیمت 200 روپے سے 210 روپے تک پہنچ گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی