i پاکستان

بلوچستان میں ایمرجنسی سروس جدید بنانے کا فیصلہ، 9 نئی ایمبولینسز شامل کرلی گئیںتازترین

September 15, 2026

صوبائی حکومت نے بلوچستان میں ایمرجنسی ایمبولینس سروسز کو جدید بنانے کیلئے اہم اقدامات کرتے ہوئے کوئٹہ میں میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر 1122 کی استعدادِ کار بڑھانے کیلئے جدید سہولیات سے لیس 9 نئی ایمبولینسز شامل کر دیں۔جدید سہولیات سے لیس ایمبولینسز حادثات، قدرتی آفات اور دیگر ہنگامی حالات میں عوام کو فوری اور بروقت طبی امداد فراہم کرنے کیلئے استعمال کی جائیں گی۔اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ ایمرجنسی ریسپانس سافٹ ویئر کے ذریعے بلوچستان بھر کی ایمبولینسز کی موثر ڈیجیٹل ٹریکنگ ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حادثات کی صورت میں متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کرنے اور انہیں صحت کی سہولیات تک منتقل کرنے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی تمام ایمبولینسز کو جلد میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر 1122 کے کنٹرول اینڈ کمانڈ سسٹم سے منسلک کردیا جائے گا۔ جدید ایمبولینس سسٹم کے ذریعے صوبے کے دور دراز علاقوں میں بھی ہنگامی طبی امداد کی بروقت فراہمی ممکن ہوگی۔بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ جدید ڈیجیٹل نظام سے ایمبولینس سروسز کی مانیٹرنگ اور شفافیت میں بہتری کے ساتھ رسپانس ٹائم بھی مزید بہتر ہوگا۔میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر 1122 میں نئی ایمبولینسز کی شمولیت کو صوبے کے شعبہ صحت میں اہم پیشرفت قرار دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی