i پاکستان

بلوچستان کے تمام قبائل کو چاہیے کہ وہ اپنی سکیورٹی فورسز کاساتھ دیں، سرفراز بگٹیتازترین

February 26, 2026

وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام قبائل کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنی سکیورٹی فورسز کاساتھ دیں۔بلوچستان اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ بلیدہ میں خواتین کا قتل کیا گیا، میں اس کی مذمت کرتا ہوں، تمام قبائل کو چاہیے کہ وہ اپنی سکیورٹی فورسز کاساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ ترقی امن سے آتی ہے، اللہ کا شکر ہے بیکڑ میں بہت امن ہے، بیکڑ میں ڈیرہ بگٹی کے لوگوں اور قبائل نے امن قائم کیا ہے، میں بلوچستان کیلوگوں سے اکثرکہتا ہوں کہ آپ اپنے علاقوں میں امن قائم کرسکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی