i پاکستان

بلوچستان کے سرکاری و نجی اسکولوں میں طلبا کو جسمانی سزا دینے پر پابندی عائدتازترین

July 04, 2026

 صوبہ بلوچستان میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں طلبا کو جسمانی سزا دینے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم بلوچستان نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ۔اعلامیے کے مطابق جسمانی سزا کے خلاف ورزی کرنے والے اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی صورت میں طلبا پر تشدد یا جسمانی سزا برداشت نہیں کی جائے گی۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ عرصے کے دوران بعض تعلیمی اداروں میں جسمانی سزا کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جو بچوں کے بنیادی حقوق اور تعلیمی ماحول کے منافی ہیں۔ محکمہ تعلیم نے اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ طلبا کے لیے محفوظ، باعزت اور مثبت تعلیمی ماحول کو یقینی بنایا جائے۔محکمہ تعلیم کے مطابق اس فیصلے کا مقصد طلبا کے حقوق کا تحفظ، ذہنی و جسمانی صحت کا خیال رکھنا اور تعلیمی اداروں میں اصلاحی و تربیتی نظام کو فروغ دینا ہے۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی