ایف سی بلوچستان (نارتھ)کی جانب سے دیگر اداروں کے ہمراہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انسداد اسمگلنگ کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔16 ستمبر تا 16 اکتوبر 2024 کے دوران ڈیرہ مرادجمالی، بارکھان، پشین، چمن، نوشکی، ژوب اور پنجپائی کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی اشیا کی اسمگلنگ کو ناکام بنایا گیا۔ ضبط شدہ اشیا میں چینی 66 میٹرک ٹن، ایرانی ڈیزل5320 لیٹرز، ٹائرز 772 عدد، ملک پاوڈر 29 میٹرک ٹن اور بیٹل نٹس 6 میٹرک ٹن شامل تھیں۔ دیگر اشیا جن میں نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں، سگریٹس، چائینا سالٹ شامل تھیں، کو ضبط کرکے کسٹمز حکام کے حوالے کیا گیا۔ اسمگلرز یہ اشیا ٹرکوں، مسافر بسوں اور خفیہ راستوں کے ذریعے اسمگل کر رہے تھے، جسے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے ناکام بنایا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی