i پاکستان

بلوچستان حکومت کا کوئلہ کان حادثے کی تحقیقات 3 مختلف سطحوں پر کرانے کا فیصلہتازترین

August 05, 2026

بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج میں کوئلہ کان حادثے کی تحقیقات تین مختلف سطحوں پر کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق تحقیقات میں کورٹ آف انکوائری، محکمانہ انکوائری اور وزیراعلی معائنہ ٹیم شامل ہیں، تینوں تحقیقات کی رپورٹس 15 روز سے ایک ماہ کے اندر پیش کی جائیں گی۔ خیال رہے کہ کان میں گیس دھماکے سے 34 قیمتی انسانی جانیں چلی گئیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف تحقیقاتی رپورٹس کافی نہیں، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی اور کان کنوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی