i پاکستان

بلوچستان، دکی سے اغوا 12 مزدوروں میں سے ایک پنجابی محنت کش کا قتل ،لاش آبائی علاقے رحیم یار خان بھجوا دی گئیتازترین

October 06, 2026

بلوچستان کے ضلع دکی سے اغوا ہونے والے 12مزدوروں میں سے ایک کو دہشت گردوں نے قتل کر دیا ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دکی میں پولیس حکام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والے مزدور شاہد کا تعلق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان سے تھا۔دکی پولیس حکام کے مطابق قانونی کارروائی کے بعد مارے جانے والے مزدور کی لاش ان کے آبائی علاقے رحیم یار خان بھجوا دی گئی۔ہلاک ہونے والے مزدور سمیت 12 مزدوروں کو 25 ستمبر کی شب نامعلوم مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کے بعد اغوا کیا تھا، ان میں سے 10 مزدور پنجابی ہیں۔دکی پولیس کے ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ پنجابی مزدور کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا، مزدور کی لاش دکی سے متصل ضلع کوہلو سے ملی۔ان 12 مزدوروں کو نامعلوم مسلح افراد نے ضلع کے علاقے پلری سے اغوا کیا تھا جن میں سے دس کا تعلق پنجاب سے ہے۔مقامی پولیس کے مطابق یہ مزدور شاہراہ کی تعمیر کرنے والی ایک کمپنی کے ساتھ کام کررہے تھے جس کے کیمپ پر 30 سے 40 نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا تھا۔اس حملے میں کمپنی کا ایک پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ جاںبحق ہوا تھا جبکہ مسلح افراد نے کمپنی کی چار گاڑیوں کو نذرآتش کرنے کے علاوہ 12 مزدوروں کو اغوا کرلیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی