i پاکستان

بلیو اکانومی میں پیشرفت، سمندری خوراک کی برآمدات میں38فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈتازترین

September 10, 2026

وزارتِ بحری امور کا کہنا ہے کہ بلیو اکانومی میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور 2 سال میں پاکستانی سی فوڈ برآمدات میں 38فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔وزارتِ بحری امور کے جاری اعلامیہ کے مطابق سی فوڈ برآمدات24-2023 میں 406 ملین ڈالر تھیں اور اب 26-2025 میں یہ برآمدات 568 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔وزارتِ بحری امور کے مطابق پاکستانی سی فوڈ چین، جاپان، سعودی عرب، یو اے ای اور امریکا سمیت عالمی منڈیوں تک جا رہی ہے، یورپی یونین کی2007 کی پابندی کے بعد پاکستانی سی فوڈ پھریورپ میں اعتماد بحال کررہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی