i پاکستان

بجلی کی طلب میں اضافہ ،حکومت نے 2 ایل این جی گارکوز کی خریداری کے ٹینڈر جاری کردئیےتازترین

May 06, 2026

بجلی کی طلب میں اضافے کے پیش نظر حکومت نے مئی کیلئے ایل این جی اسپاٹ خریداری کے ٹینڈر جاری کردئیے۔ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے 2 ایل این جی کارگوز کیلئے عالمی کمپنیوں سے بڈز مانگ لی ہیں، عالمی کمپنیاں 7 مئی تک بڈز جمع کراسکیں گی۔ذرائع کے مطابق بڈز 7 مئی کو ہی کھول دی جائیں گی، مئی کیلئے پہلے ایل این جی کارگو کی سپلائی 12 سے 14 مئی تک رکھی گئی ہے۔دوسرے ایل این جی کارگو کی سپلائی 24 سے 26 مئی کے لئے ہوگی۔ حکام کا کہنا ہیکہ اضافی ایل این جی درآمد سے بجلی کی طلب پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی