i پاکستان

بجٹ میں عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، محمد اورنگزیبتازترین

May 29, 2026

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے بجٹ میں عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے،بجٹ میں ٹیکس بڑھانے کے بجائے انفورسمنٹ اور کمپلائنس پرزور ہوگا۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا بجٹ میں عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، حکومت مہنگائی میں کمی کے لیے مسلسل اقدامات کررہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں سینیٹر محمد اورنگزیب بے کہا کہ حکومت خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے متحرک ہے، عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو سراہا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا سیاسی جماعتیں تنقید برائے تنقید کے بجائے معاشی استحکام کے لیے ملکر کام کریں، زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی سیگندم کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ممکن ہے، کچھ کاشتکاروں نے گندم کی پیداوار 60 سے 70من فی ایکڑ تک پہنچادی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف زرعی شعبے کے مسائل سے مکمل آگاہ ہیں، پاکستان میں زرعی پیداوار بڑھی تو ایکسپورٹ پوٹینشل میں بڑا اضافہ ہوسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی