چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بانی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے اور معائنہ ذاتی معالجین کی موجودگی میں کرانے کا مطالبہ کردیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی آنکھ کے معائنے کے لئے مز اسپتال منتقلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے حوالے سے رات دوبجے آگاہ کیا گیا اور پمز میں معائنے کے بعد انہیں اطلاع موصول ہوئی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انہیں بتایا گیاکہ بانی کی آنکھ کا فالو اپ پروسیجر کیا گیا ہے، انہوں نے کہا ہمارا مطالبہ وہی ہے جو بانی کی فیملی کا مطالبہ ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا ہمارا پہلا مطالبہ ہے کہ بانی کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے جبکہ ہمارا دوسرا مطالبہ ہے بانی کا معائنہ ان کے ذاتی معالجین کی موجودگی میں کیاجائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی