چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے پانچ لاکھ روپے لوٹ لئے ۔اپنے ایک بیان میں ئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرا واٹس ایپ اکائونٹ بحال ہوگیا ہے، مجھے موبائل نمبر تبدیل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے جو جلد کرلوں گا۔انہوں نے کہا کہ یاسر ایڈووکیٹ نے پانچ لاکھ روپے بھیجے تھے جو میں واپس کردوں گا۔بیرسٹر گوہر نے اکائونٹ ریکور کرنے پر ایف آئی اے کا شکریہ ادا کیا ہے، ایف آئی اے مزید تحقیقات کررہی ہے میں ان کے کردار کو سراہتا ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی