i پاکستان

بیرون ملک سفری دستاویزات گم ہونے پر ای ٹی ڈی کے حصول کیلئے کی شناخت اور قومی حیثیت کی مکمل تصدیق لازمی قرارتازترین

May 19, 2026

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے پاسپورٹ گم ہونے پر ای ٹریول ڈاکیومنٹ (ای ٹی ڈی) کے اجرا سے متعلق اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔بیرون ملک جانے والوں کیلئے ای ٹریول دستاویز کے اجرا سے متعلق نئی ہدایات جاری کے تحت شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور امیگریشن ریکارڈ کی تصدیق ای ٹی ڈی کے اجرا کیلئے لازمی قرار دی گئی ہے۔بیورو کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ای ٹی ڈی کے حصول کے لیے درخواست گزار کی شناخت اور قومی حیثیت کی مکمل تصدیق لازمی ہوگی۔متعلقہ حکام کے مطابق نادرا کے شناختی کارڈ کی تصدیق ضروری قرار دی گئی ہے جبکہ امپاس سے ایم آر پی یا مینوئل پاسپورٹ کی توثیق بھی لازمی ہوگی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر شناختی دستاویزات یا دیگر متعلقہ ریکارڈ میں تضاد پایا گیا تو وزارت داخلہ سے قومی حیثیت کی تصدیق کروائی جائے گی۔

حکام کے مطابق ای ٹی ڈی صرف ان افراد کو جاری کیا جائے گا جن کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ دونوں کی تصدیق مکمل ہو۔اگر شناختی کارڈ کی تصدیق ہوجائے لیکن پاسپورٹ کی نہ کی گئی ہو تب بھی ای ٹی ڈی جاری کیا جاسکے گا، تاہم دونوں دستاویزات کی تصدیق نہ ہونے کی صورت میں ای ٹی ڈی جاری نہیں کیا جائے گا۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر شناختی کارڈ یا پاسپورٹ دستیاب نہ ہو تو وزارت داخلہ سے تصدیق کے بعد کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔ادارے کے مطابق امپاس، ایف آئی اے کے ٹریولنگ ریکارڈ کے ذریعے بھی معلومات کی تصدیق کرے گا، جبکہ مینوئل پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے متعلقہ پاسپورٹ جاری کرنے والی اتھارٹی سے رابطہ کیا جائے گا۔مزید برآں، اگر پاسپورٹ امپاس آفس میں ضبط شدہ پایا گیا تو متعلقہ امیگریشن پورٹ پر ایف آئی اے حکام کو آگاہ کیا جائے گا، جبکہ ای ٹی ڈی کے اجرا سے متعلق وزارت داخلہ اور امپاس کو 24 گھنٹے کے اندر مطلع کرنا بھی لازم ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی