i پاکستان

بینک برانچیں عازمین حج کو سعودی ویزہ بائیو میٹرک میں مدد فراہم کریں، ڈاکٹر ساجد محمودتازترین

February 10, 2026

سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کی زیر صدارت جاری حج آپریشن جائزہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ متعلقہ بینک برانچیں عازمین حج کو سعودی ویزہ بائیو میٹرک میں مدد فراہم کریں گی۔اجلاس میں پاک حج ایپ کے ذریعے عازمین حج کو سعودی ویزہ بائیو میٹرک کی اہمیت سے آگاہ کرنے جبکہ تمام سٹیک ہولڈرز کو سعودی بائیو میٹرک سے متعلق موثر آگاہی اور سہولت دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج کی آسانی کے لئے تاشیر سینٹرز اب صبح 9 تا 5 عازمین حج کو سہولت فراہم کریں گے جبکہ وزارت مذہبی امور نے ڈائریکٹوریٹس میں بائیو میٹرک سہولت ڈیسک کے قیام کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ساجد محمود کا کہنا ہے کہ 17 فروری کی ڈیڈ لائن حتمی ہے، مزید توسیع ممکن نہیں ہو گی تاہم رہ جانے والے عازمین پہلی فرصت میں سعودی ویزہ بائیو میٹرک مکمل کریں، سعودی ویزہ بائیو میٹرک کے بغیر حج ویزہ کا حصول ممکن نہیں ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی