i پاکستان

بٹگرام میں ٹرانسفارمر جلنے سے گاں میں کرنٹ پھیل گیا، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی،چارگھر جل گئےتازترین

May 21, 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام کی تحصیل آلائی میں ایک ٹرانسفارمر جلنے کے بعد پورے گائو ں میں کرنٹ پھیل گیاجس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ کرنٹ پھیلنے کی وجہ سے گائو ں کے 4 گھروں میں اچانک آگ بھی بھڑک اٹھی۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر موقع پر پہنچیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا اور ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرنٹ لگنے سے زخمی ہونے والے تمام افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ ٹرانسفارمر میں دھماکے اور کرنٹ پھیلنے کی وجوہات کا پتا لگانے کیلئے ایک اعلی سطحی ٹیکنیکل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی