i پاکستان

بھارت سے پاکستان آکر شادی کرنے والی خاتون نور فاطمہ شوہر کے گھر پہنچ گئیتازترین

February 12, 2026

بھارت سے پاکستان آکر شادی کرنے والی خاتون نور فاطمہ المعروف (سربجیت کور) اپنے شوہر کے گھر پہنچ گئی۔متروکہ وقف املاک حکام نے نور فاطمہ کو گھر جانے کی اجازت دی تھی ۔ نورفاطمہ نے3ماہ قبل سکھ یاتریوں کے ساتھ پاکستان آکرناصرحسین سے شادی کرلی تھی۔پکڑے جانے کے بعد واپس بھارت جانے سے انکار پر خاتون کو دارالامان بھیج دیاگیا تھا۔اسلام قبول کرنے کے بعد سربجیت کور کا نام نور فاطمہ رکھا گیا تھا۔ سربجیت کور اور ناصر حسین کے درمیان 2016 میں سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی