i پاکستان

بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے، جواد اجملتازترین

October 08, 2026

اقوا متحدہ کیلئے پاکستان مستقل مشن کے قونصلر محمد جواد اجمل نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کی امداد کی آڑ میں بھارت طالبان حکومت کو پاکستان کے خلاف دہشت گرد حملوں کیلئے مادی اور لاجسٹک معاونت فراہم کر رہا ہے۔پاکستان مستقل مشن کے قونصلر محمد جواد اجمل نے یہ بات بھارتی نمائندے کے ریمارکس پر ردعمل میں کہی۔انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان کے اندر موجود اپنے پراکسیز کی فعال معاونت کے ذریعے فتنہ الخوارج(ٹی ٹی پی) اور فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) جیسے دہشت گرد گروہوں کی مدد اور سرپرستی کر رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک ماورائے علاقائی قتل اور ٹارگٹ کلنگ میں بھارت کے کردار سے پوری دنیا واقف ہے۔جواد اجمل نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت، اپنے عوام اور اپنی سلامتی کا دفاع کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی