i پاکستان

بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیعتازترین

September 16, 2026

پاکستان نے بھارت کے لئے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے حکومت کی ہدایت پر نیا نوٹم جاری کر دیا جس کے مطابق بھارتی طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود 23 اکتوبر تک بند رہے گی۔نوٹم کے مطابق بھارت کے تمام رجسٹرڈ ملٹری اور کمرشل طیارے پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکتے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی