i پاکستان

بھارت کی شکست کا ایک سال مکمل، معرکہ حق کی مناسبت سے تقریب کا پرومو جاریتازترین

May 06, 2026

بھارت کی عبرتناک شکست کو ایک سال مکمل ہونے پر معرکہ حق کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔’’تو یاد رکھیں ‘‘کے عنوان سے جاری ولولہ انگیز پرومو میں معرکہ حق کی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے قومی جذبے کو گرمایا گیا ہے، پرومو 10 مئی کو پاکستان مونومنٹ میں منعقد ہونے والی قومی بنیان المرصوص تقریب کے تناظر میں جاری کیا گیا ہے۔پرومو میں کہا گیا ہے کہ معرکہ حق میں ہماری بہادر مسلح افواج نے ثابت کیا کہ پاکستان کی سرحدیں ایک فولادی دیوار ہیں جسے گرانا ناممکن ہے۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کے دفاعی اداروں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر واضح کر دیا کہ یہ قوم اپنے امن پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی، معرکہ حق کی عظیم فتح نے دفاعِ وطن کی داستانِ شجاعت میں ایک اور سنہری باب رقم کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی