i پاکستان

بارشیں نہ ہونے کے باعث تربیلہ ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل کمیتازترین

September 28, 2026

بارشیں نہ ہونے کے باعث تربیلہ ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ڈیم انتظامیہ کے مطابق تربیلہ ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1527.19 فٹ ہے، تربیلہ ڈیم کا ڈیڈلیول 1402 فٹ اور فل لیول 1550 فٹ ہے۔اعلامیے کے مطابق تربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد65ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ کیوسک ہے، تربیلہ ڈیم میں بجلی کے سترہ پیدواری یونٹ کام کر رہے ہیں۔ڈیم انتظامیہ کے مطابق تربیلہ ڈیم میں بجلی کی پیدوار1270میگا واٹ ہے، تربیلہ ڈیم میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4888 میگا واٹ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی