i پاکستان

بہاولپور، صحرائے چولستان میں 113 بھیڑیں زیادہ مقدار میں گندم کھانے سے ہلاکتازترین

April 08, 2026

صحرائے چولستان میں قلعہ ڈیراور کیقریب دلوش ڈھار میں 113 بھیڑیں زیادہ مقدار میں گندم کھانے سے ہلاک ہوگئیں ۔ڈائریکٹر لائیو اسٹاک کے مطابق ریوڑ چولستان سے بھوکا پیاسا کٹی گندم کے کھیتوں میں پہنچا تھا اور بھیڑوں کی ہلاکت زیادہ مقدار میں گندم کے سٹے کھانے سے ہوئی۔ ڈائریکٹر لائیو اسٹاک نے بتایا کہ ریوڑ میں 600 سے زائد بھیڑیں شامل تھیں جن میں باقی محفوظ رہیں۔محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق بھیڑوں کی ہلاکت کسی پراسرار بیماری سے نہیں ہوئی، تحقیقاتی رپورٹ میں ہلاکت کی وجہ گرین اوور لوڈ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی