i پاکستان

بہاولپور، نجی ہوٹل میں اونچی آواز میں باتیں کرنے سے منع کرنے پر جھگڑا، گھونسوں اور کرسیوں کا استعمال،مقدمہ درجتازترین

July 07, 2026

بہاولپور کے نجی ہوٹل میں اونچی آواز میں باتیں کرنے سے منع کرنے پر جھگڑا ہوگیا، جھگڑے میں لاتوں گھونسوں اور کرسیوں کا استعمال کیا گیا۔ بہاولپور کی یونیورسٹی چوک پر نجی ہوٹل کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایک شخص سیڑھیوں سے نیچے اترتا ہے اور ایک لڑکی کے ساتھ کرسی پر بیٹھے شخص کو مارنا شروع کردیتا ہے۔ اس پر کرسی بھی اٹھاکر پھینکتا ہے۔ اس دوران لڑکی اسے روکنے کی کوشش کرتی ہے تو وہ لڑکی کو بھی دھکا دے کر گرادیتا ہے۔ طالبہ کے مطابق اپنے ساتھی کے ساتھ نجی ہوٹل میں بیٹھے تھے۔ وہاں موجود ملزم اور اس کی بیوی کو اونچی آواز میں بات کرنے سے منع کیا تو وہ غصے میں آگیا اور خود کو پولیس ملازم کہا۔ ملزم اس وقت چلا گیا لیکن تھوڑی دیر بعد دوبارہ اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ آکر اس کے ساتھی اور اس پر حملہ کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ یونیورسٹی کی طالبہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ مزید تحقیقات اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی