بہاولپور میں مختلف حادثات میں خاتون اور پولیس اہلکار سمیت دوافراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔تفصیل کے مطابق قومی شاہراہ پر مسافر خانے کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے باعث خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا، نوجوان کو ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ہسپتال منتقل کر دیا۔ ادھر سمہ سٹہ ریلوے سٹیشن پر چلتی ہوئی ٹرین سے اترتے ہوئے پولیس ملازم ٹرین کی زد میں آگیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا اور واقعات کی تحقیقات بھی شروع کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی