i پاکستان

بہاولپور، 25 سالہ شخص منکی پاکس کے شبہ میں جا ںبحقتازترین

July 22, 2026

کوثر کالونی بہاولپور کا رہائشی 25 سالہ شخص منکی پاکس کے شبہ میں جان کی بازی ہار گیا۔بہاول وکٹوریہ ہسپتال انتظامیہ نے منکی پاکس کے شبہ میں داخل مریض کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ایم ایس وکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹر عبدالرحمن کے مطابق مشتبہ شخص کو تشویش ناک حالت میں رات گئے بذریعہ ریسکیو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، مریض مشتبہ طور پر منکی پاکس علامات کے باعث رپورٹ ہوا تھا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق مریض کے خون کے نمونے تصدیق کیلئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے، پازیٹو رپورٹ آنے پر ہی جاں بحق ہونے والے شخص کی فیملی کی سکریننگ کی جائے گی جبکہ بہاولپور میں اب تک منکی پاکس کے 6 مثبت مریض سامنے آچکے ہیں۔محکمہ صحت نے بتایا کہ مریض کا علاج گزشتہ 15 روز سے پرائیویٹ طریقے سے کیا جا رہا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی