i پاکستان

بہاولنگر، مسلح کار سواروں نے 2 لڑکیوں کو گن پوائنٹ پر اغوا کر لیاتازترین

July 06, 2026

بہاولنگر میں پانچ مسلح کار سواروں نے 2 لڑکیوں کو گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا۔پولیس کے مطابق واقعہ چک نادر شاہ میں پیش آیا، مزاحمت پر فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں عبدالجبار اور جبرو شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ مغویوں میں 16 سالہ نادیہ اور 17 سالہ رانی بی بی شامل ہیں، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے لڑکیوں کو اغوا کر کے موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ صدر پولیس نے زخمی نوجوان کی مدعیت میں کارروائی کا آغاز کر دیا، پولیس کی جانب سے تاحال ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی