i پاکستان

بہاولنگر، محنت کش کی 3 سالہ بیٹی اغوا، پولیس اہلکار سراغ لگانے میں ناکامتازترین

February 17, 2026

بہاولنگر کے محلہ سعید پورہ میں نامعلوم ملزموں نے محنت کش کی 3 سالہ بچی کو اغوا کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق بچی گھر سے کھیلتے ہوئے باہر نکلی اور لا پتہ ہو گئی، والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، تاحال بچی کا سراغ نہ مل سکا۔ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویژن نے بتایا کہ بچی کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تلاش جاری ہے، بچی کو جلد بازیاب کرا لیا جائے گا اور ملزموں کے خلاف سخت کارروائی بھی کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی