i پاکستان

بہاولنگر، گھر کے کمرے سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمدتازترین

April 29, 2026

بہاولنگر میں چک ہوتیانہ میں واقع ایک گھر کے کمرے سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس اور فرانزک ٹیم نے لاش کو تحویل میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے، پولیس نے خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی خاتون کا نام نورین ہے جس کی عمر 28 سال ہے، نورین 2 بچوں کی ماں تھی، پولیس نے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی