بہاولنگر کے علاقے چشتیاں میں کنویں میں اترنے کے بعد دم گھٹنے سے تین نوجوان جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق مرنے والوں میں دو بھائی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق تینوں افراد کنویں میں گری بکری کو بچانے کیلئے ایک ایک کرکے اترے تھے۔ جاں بحق افراد کی عمریں 19 سے 24 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں، ریسکیو ٹیموں نے تینوں نوجوانوں کی لاشوں کو کنویں سے نکال لیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی