i پاکستان

بانی پی ٹی آئی سے جمعرات کو ملاقات ہوسکتی ہے، بیرسٹر عقیل ملکتازترین

February 10, 2026

وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کی رائے کا پتا نہیں مگر میری ذاتی رائے میں بانی پی ٹی آئی سے جمعرات کو ملاقات ہو سکتی ہے۔ عدالتوں کو فرد واحد کو سامنے رکھ نہیں بلکہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرنا چاہیے۔ایک انٹرویو میں بیرسٹرعقیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے جمعرات کو ملاقات ہوسکتی ہے، امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش برداشت نہیں ہوگی، بانی کوشوقیہ جیل میں بند نہیں کیا، ان کو سزا ہوئی ہے۔بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ بانی سے ملاقات کا معاملہ پی ٹی آئی عدالت میں لے کر گئی، 8 فروری کو عوام نے پی ٹی آئی کی کال کو مسترد کردیا۔ یہ احتجاج بے وقعت تھا،عوام نے اس پر کان نہیں دھرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی