بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 3 درخواستیں دائر کر دیں۔درخواستیں جج امجد علی شاہ کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرائی گئی ہیں۔درخواستیں بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات چیت، وکلا کی ملاقات اور طبی معائنے سے متعلق ہیں۔یہ درخواستیں ملک فیصل ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہیں جن میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کرائی جائے۔ایک درخواست میں کہا گیا ہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق ہدایات لینی ہیں، 2 ماہ سے بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات چیت نہیں کرائی گئی۔درخواست میں مقف اپنایا گیا ہے کہ یہ آئینی حق ہے، گفتگو کرانے کا حکم دیا جائے، طویل عرصے سے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کو معائنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی