i پاکستان

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی قید تنہائی میں ، 24 گھنٹے الگ رکھا جا رہا ہے،وکیل بیرسٹر سلمان صفدرتازترین

April 09, 2026

پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے ملاقات کی تفصیلات ایکس پر جاری کر دیں۔بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ اڈیالہ جیل حکام نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کیا، بشری بی بی کو عدالتی حکم کے باوجود ملاقات میں شامل نہ کیا گیا، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی قید تنہائی میں ہیں، 24 گھنٹے الگ رکھا جا رہا ہے۔وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ کتب، ٹی وی، اہل خانہ اور وکلا تک رسائی نہیں دی جا رہی، 60 منٹ طویل ملاقات ہوئی، قانونی معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، القادر ٹرسٹ کیس پر اہم ہدایات جاری کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بہتر، حوصلہ بلند اور پہلے سے مضبوط ہے، آنکھوں کی پیچیدگی برقرار ہے، مزید علاج دو ہفتے جاری رہے گا، انہوں نے ضمانت درخواستوں پر دلائل اور میرٹ پر فیصلے پر زور دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی