i پاکستان

بانی پی ٹی آئی امن تحریک پرامن ہو گی، بیرسٹر گوہرتازترین

March 28, 2026

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی امن تحریک پرامن ہو گی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ لوگوں سے اپیل ہے کہ جذبات میں نہ آئیں، یہ تحریک کی ابتدا ہے۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ یہ تحریک سیاسی اور جمہوری ہو گی جو اسٹریٹ موومنٹ کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک کی سربراہی بانی پی ٹی آئی نے وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کو دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی