i پاکستان

بہادر آباد مرکز پر تصادم غلط فہمی اور تکرار کے باعث ہوا، ایک کارکن کو گولی لگ گئی، خالد مقبول صدیقیتازترین

August 03, 2026

چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا ہے کہ بہادرآبادمرکز پر ایم کیو ایم کے کارکنان کے درمیان غلط فہمی اور تکرار کے باعث ایک ناخوش گوار واقعہ پیش آیا تھا، جس کا ایم کیو ایم کی قیادت نے جائزہ لیا ہے اور اب صورت حال بہتر ہو رہی ہے۔ وہ ایم کیو ایم بہادر آباد مرکز پر مسلح کشیدگی اور تصادم کے معاملے پر اپنا موقف دے رہے تھے ۔یادرہے کہ پارٹی کے مرکزی رہنمائو ں خالد مقبول اور مصطفی کمال گروپ میں جھگڑے اور کارکنوں میں مسلح تصادم کے بعد بہادر آباد مرکز بند کر دیا گیا ہے۔ مسلح تصادم کے دوران گولی لگنے سے ایک نوجوان زخمی ہوا، جس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس کا نام عامر ہے اور وہ لیاقت آباد کا کارکن ہے۔ دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ چلے تھے سندھ کو تقسیم کرنے مگر اپنے ہی گھر کو سنبھال نہ سکے، جو دوسروں کو بانٹنے نکلے تھے، آج خود دھڑوں میں بٹ چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی