i پاکستان

ٹبہ سلطان، کم عمر لڑکی کی شادی کی کوشش ناکام، دولہا گرفتارتازترین

June 15, 2026

گڑھا موڑ میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کم عمر لڑکی کی شادی کی کوشش ناکام بنا دی اور دولہا کو گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گڑھا موڑ کے علاقے میں ایک شادی کی تقریب جاری تھی جہاں 15 سالہ نابالغ لڑکی کی شادی 34 سالہ شخص سے کی جا رہی تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر چھاپہ مارا اور دولہا عامر کو رات ہی کو حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران پولیس کو دیکھ کر نکاح خواہ اور دلہن کے والدین موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر دولہا، نکاح خواہ اور لڑکی کے والدین سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی