i پاکستان

بے شک دشمن کو گھر بسائیں لیکن دشمن کا کردار ادا نہ کریں، خواجہ آصف کا سراج الدین حقانی کو جوابتازترین

February 28, 2026

وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقا نی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے دشمن کو بے یشک اپنے گھر بسائیں لیکن انکے ساتھ ملکر ہمارے ساتھ دشمن کا کردار نہ ادا کریں۔وزیردفاع خواجہ آصف نے سراج الدین حقا نی کو کہاکہ آپ ہمارے مہمان رہے۔ آپ کے خاندانوں کی دہائیوں تک مہمانداری کی۔ سوویت یونین کے خلاف ہم نے مل کے جنگ لڑی۔ آپکا اور ہمارا ایک ہی ہدف تھا اور یہ ہدف آپ کو اور ہمیں امریکا نے دیا تھا۔خواجہ آصف بولے نائن الیون کے بعدہم پرامریکا کا الزام رہا کہ ہم حقانی نیٹ ورک کے سہولت کارہیں، خواجہ آصف نے سراج الدین حقانی سے کہا کہ ہم پر آپکی سہولت کاری کا الزام سچ تھا یا جھوٹ آپ ہی دنیا کو بتا دیں۔

خواجہ آصف نے کہا ہم آپ کی آپس کی لڑائیں ختم کراتے رہے مکہ میں صلح کراتے رہے لیکن صلہ کیا ملا ؟۔خواجہ آصف نے کہا آپ نے ہمارے قاتلوں کو پناہ دی۔ آپ ہمارے گلی محلوں کو خون سے رنگین کرنے والوں کے حلیف بنے،کابل میں آپ سے ملاقائی ہوئی، درخواست کی دشمنوں کے حلیف نہ بنیں، اعانت نہ کریں ۔آپ نے رقم ما نگی ہم وہ بھی دینے کو تیار تھے مگر ضمانت کوئی نہیں تھی۔خواجہ آصف نے کہا جس نسبت سے آپ کو حقانی پکارا جاتا ہے وہ بہت عظیم بزرگ تھے، اس نام کی لاج رکھیں، اپنی سر زمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔ روایت ، ثقافت اور دین سکھاتا ہے جس گھر میں پناہ لی ہو اسکی خیر مانگتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی