i پاکستان

بڑے بڑے اعلامیے آرہے ہیں، میں نے پوری پی ٹی آئی کو لٹو کی طرح نچایا ہوا ہے، فیصل واوڈاتازترین

December 10, 2025

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے پوری پی ٹی آئی کو لٹو کی طرح نچایا ہوا ہے، بڑے بڑے اعلامیے آرہے ہیں، پی ٹی آئی نے بانی کو مائنس کردیا ہے یہ صرف ڈرامے بازی کررہے ہیں، پارلیمنٹ کی کمیٹی میں عمران خان سے لاتعلقی ظاہر کی گئی وہ تو سائیڈ ہوگئے۔ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ عمران خان کو جتنی تکلیف ملے گی موجودہ پارٹی قیادت کی سیاست چمکتی جائے گی، پی ٹی آئی کو چچا کی زبان سمجھ میں آگئی جو یہ زبان سمجھتے ہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی اور گزشتہ روز کی پریس کانفرنس میں دیکھ لیا، عمران خان کو مائنس کررہے ہیں۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ نالائق عارضی وزیر اعلی صرف 10 یا 20 سیکنڈز کی ویڈیو بناتا ہے، یہ اڈیالہ جیل کیوں نہیں آئے؟۔انہوں نے کہا کہ سینیٹر خرم ذیشان بہت جلد سینیٹر نہیں رہیں گے، نااہلی، پابندی، گورنر راج، 9 مئی کیسز کا منطقی انجام، غداری کیس سب باری باری ہوگا۔سینیٹر نے کہا کہ خرم ذیشان نے ڈیجیٹل دہشت گردی کی ہے اسے ڈھونڈیں گے اور پکڑیں گے، 9 مئی کے بھگوڑوں کو بھی پکڑ کر لائیں گے چاہے جہاں بھی ہوں۔فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ آج سے پاکستان کی اچھی خبریں آنا شروع ہوجائیں گی، ملک میں چیزیں بہتری کی جانب جارہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی