آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر میں آج (بدھ کو)یوم استحصال کشمیر بھرپورانداز میں منایا جائیگا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے یوم استحصال کے موقع کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اہم ہدایات جاری کی ہیں ۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفیکیشنکے مطابق یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور حمایت کے لئے آج 5 اگست کو صبح 9 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی