i پاکستان

آزاد کشمیر کے وزیرِ سیاحت،صنعت ومعدنی وسائل چوہدری عبد الرحمن کی حمزہ شہباز سے ملاقاتتازترین

October 09, 2026

آزاد کشمیر کے وزیرِ سیاحت، صنعت، محنت و معدنی وسائل چوہدری عبدالرحمن نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی ہے ، حمزہ شہبازشریف نے سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت آزاد کشمیر کے ساتھ ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران چوہدری عبدالرحمن نے آزاد کشمیر میں سیاحت اور ثقافت کے فروغ کے لئے جاری اقدامات اور مستقبل کے منصوبوں سے حمزہ شہباز شریف کو آگاہ کیا۔حمزہ شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں سیاحت اور ثقافت کے فروغ کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور بھرپور معاونت کی یقین دہانی کروائی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی