اسلامی ممالک کا فوجی انسداد دہشت گردی اتحاد پاکستان کا تاریخی دورہ کررہا ہے جس میں تعاون مضبوط تعاون کیلئے مزید اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔تفصیل کے مطابق سعودی سیکرٹری جنرل کی قیادت میں 43 اسلامی ممالک کی انسدادِ دہشتگردی کوایلیشن وفد دہشتگردی کے خلاف مشترکہ اقدامات اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے مقصد سے 2 تا 8 فروری پاکستان کا تاریخی دورہ کر رہا ہے۔اسلامک ملٹری کائونٹر ٹیررازم کوالیشن (آئی ایم سی ٹی سی ) کا 17 رکنی وفد انسداد دہشت گردی کیلئے ایک خصوصی تربیتی پروگرام کا افتتاح کرے گا۔تربیتی پروگرام کے ذریعے انسدادِ دہشتگردی کیلئے جدید ترین حکمت عملی پر عمل درآمد کیا جاسکے گا۔ سعودی وفد کا دورہ پاکستان اور اسلامی دنیا کے درمیان دہشت گردی کے خلاف مضبوط اتحاد کی علامت ہے۔اسلامی دنیا کی نظریں پیشہ ورانہ فوجی تعاون اور انسدادِ دہشتگردی کے مضبوط اتحاد کیلئے پاکستان کی طرف مرکوز ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی