اسلام آباد پمز اسپتال میں 14 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے میں بچ جانیوالی واحد بچی ایزل بھی زندگی کی بازی ہارگئی۔اسلام آباد کے پمز اسپتال میں آگ لگنے کے دوران نرس نے بچی کو بچالیا تھا جس کے بعد وہ آئی سی یو میں زیر علاج تھی۔تاہم اب وہ بچی ایزل انتقال کر گئی ہے۔ بچی کی والدہ آصفہ بی بی کا کہنا ہے کہ بچی 6 ماہ 10 دن کی 12 اگست کو پیدا ہوئی تھی، بچی کو دھویں نے متاثر کیا ، یہ ہماری پہلی اولاد تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی