اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کامرکز افغانستان میں ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ، تاجکستان، سنکیانگ بارڈر تھا، جبکہ اس کی گہرائی تقریبا 180 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں ودفاتر سے باہر نکل آئے۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں ریسکیو اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا تاہم کسی قسم کے کوئی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلہ مری، پشاور، سوات اور ایبٹ آباد، مالاکنڈ، بونیر اور شمالی وزیرستان میں بھی محسوس کیا گیا ۔ زلزلہ پیما مرکز نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ آفٹر شاکس کا امکان موجود ہو سکتا ہے، اس لیے حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی