اسلام آباد راولپنڈی سمیت خیبرپختونخوا کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سیکل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحری علاقہ تھا، جبکہ زلزلہ 170 کلو میٹر گہرائی میں آیا۔ زلزلہ جڑواں شہروں، پشاور، سوات، بونیر، چترال، نوشہرہ اور صوابی میں محسوس کیا گیا ۔اس کے علاوہ بٹگرام ، مانسہرہ ، ہری پور ، ایبٹ آباد میں بھی زلزلے سے در و دیوار لرز اٹھے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث خوفزدہ ہو کر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، تاہم کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی