اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ وہ اسلام آباد مذاکرات سے پر امید ہیں۔ سیکریٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتونیو گوتریس نے امریکہ اور ایران کے درمیان طے شدہ امن مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ نیک نیتی کے ساتھ میں شامل ہوں۔ گوتریس نے فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک پائیدار اور جامع معاہدے کی جانب نیک نیتی سے کام کریں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری جنرل اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ بین الاقوامی قوانین بشمول اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق بین الاقوامی تنازعات کے پرامن حل کا کوئی قابل عمل متبادل نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ گوتریس کے ایلچی سفارتی کوششوں کی حمایت کے لئے خطے میں موجود ہیں۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کو سفارتی موقع فراہم کیا، پاکستان نے کشیدگی کم اور دشمنی ختم کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ ایلچی سفارتی کوششوں کی حمایت کیلئے خطے میں موجود ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی