i پاکستان

اسلام آباد میں پولیس اہلکار نے نوجوان کو تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل،ایس ایس پی سلیمان ظفر کا نوٹس،اہلکار معطلتازترین

July 09, 2026

اسلام آباد کے نیو بلیو ایریا میں پولیس اہلکار نے نوجوان کو تھپڑ جڑ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار کی جانب سے پہلے تین نوجوانوں کو روکا گیا پھر ان سے دستاویز مانگی گئیں۔نوجوان نے جب پولیس اہلکار کو دستاویز دئیے تو اس نے تھپڑ مار دیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان کو تھپڑ مارنے کے بعد پولیس اہلکار وہاں سے روانہ ہوگیا۔وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سلیمان ظفر نے اہلکار کو معطل کردیا اور کہا کہ شہریوں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کا ناروا سلوک کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی