انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر شیری مزاری کی بیٹی ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی مزید 2 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پانچ، پانچ ہزار روپے مچلکوں کے عوض دو مقدمات میں ضمانت منظور کی، ایک کیس ہائیکورٹ کے باہر لڑائی جھگڑے اور دوسرا پریس کلب کے باہر احتجاج کا ہے۔ہائیکورٹ کے باہر لڑائی جھگڑے کیس میں گزشتہ روز مدعی صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی نے بیان حلفی جمع کرایا تھا۔متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان اور ہادی کی ضمانت ابھی تک منظور نہیں ہوئی جس کی وجہ سے ان کی رہائی ممکن نہیں، مذکورہ کیس میں سزا معطلی کی درخواستیں ابھی ہائیکورٹ میں مقرر بھی نہیں ہوئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی